عمران خان مارچ کی ناکامی کے بعد مستعفی ہو جائیں،آزاد تبسم

عمران خان مارچ کی ناکامی کے بعد مستعفی ہو جائیں،آزاد تبسم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ رائے ونڈ احتجاج کی ناکامی کے بعد عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو وہ پارٹی قیادت کسی اور کے حوالے کردیں۔عمران خان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر ہوچکا ہے اور اب ان کی سیاست پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ عمران کے وزیراعظم بنے کے بیان سے ان کے دھرنے کی اصلیت واضح ہوگئی ہے ،عمران خان کا دھرنا صرف ان کے وزیراعظم نہ بننے پر قوم سے بدلہ لینے کی کوشش ہے۔

،اب تک اس دھرنے میں کرائے کے لوگ لا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں،کرائے کے لوگ بھی اب عمران خان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں پاکستان کے مختلف اضلاع سے لائے گئے یہ لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے ہم سے جھوٹ بولا ہے ،ہمیں تین دن کے پیسے دئیے گئے ہیں اور اب ہمیں یہاں قید کرلیا گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان پر پوری قوم نے عدم اعتماد کردیا ہے ،عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ،وہ کیسے سیاستدان ہیں جو پارلیمنٹ کے خلاف بول رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -