ورلڈ پاسبان ختم نبوت یکم سے 10محرم عشرہ فاروقؓو حسین منائے گی

ورلڈ پاسبان ختم نبوت یکم سے 10محرم عشرہ فاروقؓو حسین منائے گی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے مولانا الطاف الرحمن کی زیر صدارت مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹاؤن میں علماءِ اوردینی و مذہبی راہنماؤں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کی نمائندہ واحد تنظیم ورلڈ پاسبان ختم نبوت یکم محرم الحرام کو خلیفہ ثانی سیدنا عمر فاروقؓ کی شہادت اور دس محرم الحرام کو نواسہ رسول ؐ سیدنا امام حسینؓ کی عظیم شہادتوں کی نسبت سے یکم سے دس محرم الحرام تک عشرہ فاروقؓ و حسین منائیگی۔

علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ ان عظیم ہستیوں کی شہادت سراسر امن و سلامتی کا پیغام ہے اس سلسلہ میں محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے اور شرپسند اسلام و ملک دشمن قوتوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام و نامراد بنانے کیلئے چاروں مکاتب فکر علماءِ تحفظ ختم نبوت اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا بھرپور کلیدی کردار ادا کرینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -