کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور پریس کلب کے صدرمحمد شہباز میاں،نائب صدر عبد المجید ساجد، سیکرٹری شاداب ریاض،جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی،خزانچی ظہیر احمد بابر اور اراکین گورننگ باڈی نے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2016-17ء میں شعیب علی کوصدر،عمر حیات کو نائب صدر ،محمد اشفاق کو سیکرٹری،ملک اشرف کھوکھر کو فنانس سیکرٹری اور فیصل خان کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کو مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیے۔

اور ہم امید کرتے ہیں کہ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن بھی صحافیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -