کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک بُری طرح جام ہے،شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔یو نیورسٹی روڈ پر گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہے،جوہر کمپلیکس ،حسن اسکوائرپر بھی بد ترین ٹریفک جام ہے۔گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں،مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ضیاالدین روڈ پرٹریفک جام کی وجہ وہاں جاری ترقیاتی کام ہے۔ جبکہ بلوچ کالونی پر شاہراہ کی مرمت کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔