پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری،مزید72گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری،مزید72گرانفروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 771مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر19دکانداروں کے چالان کیے جبکہ21,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،45افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر72افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے12افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔