مہنگی ادویات بیچنے والوں کو کڑی سزائیں ہونگی،ڈرگ اتھارٹی کی سفارشات وزیر اعظم کو ارسال

مہنگی ادویات بیچنے والوں کو کڑی سزائیں ہونگی،ڈرگ اتھارٹی کی سفارشات وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) ڈرگ ریگولیٹری اٹھارٹی کی جانب سے ادویات مقررہ ریٹ سے زائدنرخوں پر فروخت یا سپلائی کرنے والے مینوفیکچرز ،ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیکل سٹورمالکان کو قیداوربھاری جرمانے کی سزائیں ہوں گی ۔اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں جن کی منظوری کے بعدنوٹیفکشن جاری کردیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ادویات مہنگے داموں فروخت کرنے کی روک تھام کے لئے حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اٹھارٹی کی جانب سے مقرہ کردہ ریٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے مینو فیکچرز ،ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیکل سٹوروں کے خلاف سزائیں تجویزکی ہیں،یہ سزائیں ریگولیٹری اٹھارٹی کے شیڈول 2 اور شیڈول 3میں ترمیم کرکے تجویز کی گئی ہیں جس پر وزیزاعظم کے دستخط کے بعد سزاؤں کا نوٹیفکشن جاری کردیا جائے گا ۔تجویزکی گئی سزا ؤں کے مطابق ادویات زیادہ نرخوں پر فروخت یا سپلائی کرنے پر فارماسیوٹیکل کمپنی یا مینوفیکچرز کو ایک کروڑ سے 10کروڑروپے تک جرمانہ اور 3سال قیدکی سزا ہو سکتی ہے، ڈسٹری بیوٹر کو ایک لاکھ سے 10لاکھ روپے تک جرمانہ اور 2سال قید جبکہ میڈیکل سٹوروں کو 1لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن چند روز تک جاری ہونے پر ڈرگ عدالتیں عمل درآمد شروع کردیں گی۔