جلسے سے ثابت ہو گیا عوام کرپشن سے چھٹکارہ چاہتے ہیں،مبشر لال دین

جلسے سے ثابت ہو گیا عوام کرپشن سے چھٹکارہ چاہتے ہیں،مبشر لال دین
جلسے سے ثابت ہو گیا عوام کرپشن سے چھٹکارہ چاہتے ہیں،مبشر لال دین

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے کامیاب جلسے سے ثابت ہو گیا کہ عوام کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارہ چاہتے ہیں،اگر اسی طرح قوم عمران خان کا ساتھ دیتی رہی تو بہت جلد ملک کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے اور پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گاان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پی پی 138شاہدرہ کے سرگرم رہنما ملک مبشر لال دین نے جلسے کی کامیابی کی خوشی میں اپنے ڈیرے پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ملک مبشر لال دین نے کہا کہ حکمرانوں کو پانامہ کرپشن کا حساب دینا ہو گا کیونکہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اس لئے وہ لوٹی ہو ئی دولت ہر حالت میں واپس دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک و قوم کے نجات دہندہ بن گئے ہیں تمام طبقات نے جلسے میں شمولیت اختیار کر کے ثابت کیا کہ وہ کرپشن کا خاتمہ چاتے ہیں اور ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -