شالیمار ٹاؤن،لاروا برآمد ہونے پر مقدمات کا سلسلہ جاری
لاہور(جنرل رپورٹر)ٹی ایم اوشالیمارٹاؤن ملک طارق کی زیرصدارت ڈینگی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیاگیا۔چار روزکے دوران مختلف مقامات سے ڈینگی لاروابرآمد ، مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر ادی گئیں۔میٹنگ میں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نثار، امتیاز فرید ، میاں ادریس ، محمد عدنان ، مبشر صدیق ، کاشف علی ، راشد علی ، شیراز وٹو ، عبدالحنان اور لیاقت علی سمیت انسداد ڈینگی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پرٹی ایم او شالیمار ٹاؤن ملک طارق نے انتظامیہ کو رہائشی علاقوں میں گھروں کی چھتیں اور ایئر کولرز چیک کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار روز کے دوران آؤٹ ڈور سے چارڈینگی لاروا ملے ہیں جس پر ایک فیکٹری ، گودام،چکن شاپ اور خشک میوہ جات کی دکان کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔