ایل پی جی مافیا نے گیس کی قیمت میں مزید 5روپے اضافہ کر دیا ، مجید غوری
لاہور( کامرس رپورٹر)ایل پی جی مافیا نے گیس کی قیمت ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمت کے مطابق فروخت کرنے کی بجائے مزید 5روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے ضلعی انتظامیہ کی بے بسی اور نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ضلعی انتظامیہ کے نااہل عملے کو فوری طور پر فارغ کر کے قابل اور ایماندار افسران لگائے ۔ان خیالات کا اظہار مجید غوری نے مرکزی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ محرم کے احترام میں ہم نے اپنی عملی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں لیکن محرم کے بعد تما م سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے مال روڈ پر بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔جو 2014 میں ایل پی جی مافیا کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے چار گنا بڑی ہوگی۔مجید غوری نے کہا کہ ہم سینئر ایڈووکیٹ آغا ابو الحسن عارف ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے ۔۔