پاکستان ایکیومیولیتر پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے وولٹا ڈیلرز کنونشن

پاکستان ایکیومیولیتر پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے وولٹا ڈیلرز کنونشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پاکستان میں واحد بیٹری تیار کرنے والے ادارے پاکستان ایکیومیولیتر پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے وولٹا ڈیلرز اینڈ کنونشن اور کسٹمر انعامی سکیم 2016کی پر وقار تقریب نجی ہوٹل میں ہوئی، کنونشن میں وولٹا بیٹریز کے ڈیلرز سب ڈیلرز ،دوکانداروں،آٹو الیکٹریشنز، یو پی ایس ٹیکنیشنز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب میں ایک کار،20موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے کے60سے زائد انعامات بذریعہ قرعہ اندازی اور کوئز کے ذریعے مہمانوں میں تقسیم کئے گئے، تقریب کے میزبان فہد علی تھے، تقریب میں وولٹا کے پانچ سو پچاس فروخت کنندگان اور ڈسٹری بیوٹر کے علاوہ وولٹا کے چیف ایگزیکٹو افسر ہارون محمود بھی موجود تھے، اس موقع پر وولٹا کے دیگر اعلیٰ افسران وقار احمد اعوان، افتخار احمد،ریحان اختر، خالد جیلانی سمیت راولپندی زون کے اضلاع سے ڈیلروں اور کوریا سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے موٹرسائیکلیں اور لاکھوں کے انعامات 60سے زائد افراد کو دیئے گئے، موٹر سائیکل جیتنے والوں میں ملک نعمان، عمران الرحم،عاطف مسعود،شاہد اور دیگر شامل ہیں، تقریب کے اختتام پر قرعہ انداز کے ذریعے آٹھ سو سی سی کار فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک سکول ٹیچر کو دی گئی،جنرل منیجر مارکیٹنگ وقار احمد اعوان نے کہا کہ پہلی مرتبہ ڈیلروں کے ساتھ ساتھ خریداروں کو بھی قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا ہے، وولٹا الخالد ٹیکنگ کے لئے بھی بیٹری تیار کر رہی ہے ، جبکہ کنزیومر کیلئے خصوصی سکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں بلال احمد مارکیٹنگ منیجر نے کہا کہ ملک میں بیٹری کا اگلے 50سال تک کوئی نعم البدل نہیں،وولٹا بیٹری دفاعی اداروں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل ،گاڑیوں ،یو پی ایس میں بھی استعمال ہو رہی ہے۔