الخیر فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ نے زیر تکمیل منصوبوں کا جائزہ لیا

الخیر فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ نے زیر تکمیل منصوبوں کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد کی خصوصی ہدایات پرپاکستان میں الخیرفاؤنڈیشن کے قائم مقام کنٹری ہیڈعمران نثار جوان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں ،انہوں نے گذشتہ دنوں لاہور سمیت جنوبی پنجاب میں الخیرفاؤنڈیشن کے مختلف زیرتکمیل منصوبوں کاتفصیلی جائزہ لیا ،الخیرفاؤنڈیشن کی ٹرسٹی بیگم فوزیہ مبشراورحیدرہمایوں بھی ان کے ہمراہ تھے۔عمران نثار نے کوٹ ادومیں الخیرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام بنائے جانیوالے آرفن ہاؤس کی عمارت کا معائنہ کیا اورہنرمندوں کے کام کی مہارت کوسراہا ۔الخیرفاؤنڈیشن کاآرفن ہاؤس عنقریب کام شروع کردے گا جہاں تین سوبچوں کی قیام وطعام اوران کی جدیدخطوط پرتعلیم وتربیت کابھرپورانتظام کیا گیا ہے۔عمران نثارنے الخیرفاؤنڈیشن کے مختلف دستکاری اداروں اورفری ڈسپنسریوں کاببھی جائز ہ لیا اوروہاں زیرتربیت خواتین کی تیارکردہ مختلف مصنوعات کیلئے بھرپورپسندیدگی کااظہارکیا ۔انہوں نے الخیرفاؤنڈیشن کی فری ڈسپنسریوں پر آنیوالے بیمار خواتین وحضرات سے فرداً فرداً وہاں دی جانیوالی طبی سہولیات اورادویات بارے دریافت کیا جس پرمقامی افراد نے اپنے بھرپوراعتماد کااظہار کیا ۔مریضوں نے عمران نثار کی وساطت سے الخیرفاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد کیلئے اپنی نیک خواہشات کاپیغام دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -