قو م نے ایک بار پھر عمران خان کو مسترد کر دیا،عظمیٰ یوسف

قو م نے ایک بار پھر عمران خان کو مسترد کر دیا،عظمیٰ یوسف
قو م نے ایک بار پھر عمران خان کو مسترد کر دیا،عظمیٰ یوسف

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور کی نائب صدر عظمیٰ یوسف نے کہا ہے کہ قوم نے ایک بار پھر عمران خان کو مسترد کر دیا عمران خان مسائل کے حل کیلئے نہیں بلکہ انہیں بڑھانے کے لئے سڑکوں پر آئے ہیں ،پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے حکومتی قانون بہتر ہے ۔ مگر عمران خان جان بوجھ کر مطمئن نہیں ہو رہے اورٹی او آرز کمیٹی کے نتائج سے پہلے ہی سڑکوں پر آگئے ۔ عمران خان حکومت پر نہیں بلکہ اداروں پر اپنا دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ ادارے ان کی مرضی سے فیصلے دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے وفد سے بات چیت کر رہی تھیں۔ عظمیٰ یوسف نے کہا کہ عمران خان پچھلے چار دن سے لاہور کی گلی گلی کی خاک چھاننے کے باوجود چارپانچ لوگ اکٹھے نہیں کرسکے، انکی ناکامیوں کا سفر جاری ہے،اہلیان لاہورنے ایک بارپھر عدم اعتماد کرتے ہوئے انہیں مستردکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان دوسروں پرانگلی اٹھانے کی بجائے اپنے آس پاس کھڑے لوگوں کواحتساب کیلئے پیش کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -