عمران خان اقتدار نہیں قوم کے لئے سڑکوں پر آئے،زمان نصیب

عمران خان اقتدار نہیں قوم کے لئے سڑکوں پر آئے،زمان نصیب
عمران خان اقتدار نہیں قوم کے لئے سڑکوں پر آئے،زمان نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کیلئے نہیں قوم کا مستقبل بچانے کیلئے سڑکوں پر آئے ہیں ، پانامہ لیکس پر کارروائی تک سڑکوں پر رہنے کے اعلان نے قوم کے دل جیت لئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائیونڈمارچ سے واپسی پرصحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا، ملک زمان نصیب نے کہا کہ نواز شریف کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہی ہو گی ، اگر حکمرانوں نے لوٹی ہوئی دولت واپس نہ کی توقائد عمران خان کے ایک اعلان پر پورا ملک بند کر دینگے اور حکمرانوں کو سلاخوں کے پیچھے لانے تک احتجاج جاری رہے گا، پانامہ لیکس کا معاملہ نہ تو خود بھولیں گے اور نہ ہی کسی کو بھولنے دینگے انہوں نے کہا کہ حکمران ایسی قوم کا پیسہ لوٹ کر کھا رہے ہیں جو دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتی ، حکمرانوں نے خود اربوں کی جائیدادیں بنائیں اور اپنی اولادوں کو بھی اربوں روپے لوٹ کر جائیدادیں بنا کر دیں اب قوم جاگ چکی ہے اور ان کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لے گی ۔