پی ٹی آئی نے رائے ونڈ میں سب سے بڑا جلسہ کر کے تاریخ رقم کر دی ،اعجا زچوہدری

پی ٹی آئی نے رائے ونڈ میں سب سے بڑا جلسہ کر کے تاریخ رقم کر دی ،اعجا زچوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجا زاحمد چوہدری ، ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، شبیر سیال، اور حاجی فیاض بھٹی نے اپنے جاری کردہ مشتر کہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے احتساب تحریک کے سلسلے میں رائے ونڈ میں کامیاب اور سب سے بڑا جلسہ کر کے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کر دی ہے ،رائے ونڈ مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کر کے پانامہ کے چوروں اور انکے حواریوں کے منہ بند کر دیے ہیں جلسے میں شریک کارکنان کی کمٹمنٹ اور جوش و جذبہ قابل دیدنی تھا جلسے کی انتظامی کمیٹی اور کارکنان کو جلسہ کی کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور پانامہ کے چوروں کو ایک دفعہ پھر مسترد کر دیا ہے ۔

، جلسے میں لاکھوں عوام نے پانامہ کے چوروں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ احتساب کے کٹہرے میں آنے تک چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے ، عوام پانامہ کے چوروں کا احتساب چاہتی ہے اور پی ٹی آئی کی احتساب کی تحریک میں تیزی آئے گی ،پاکستانی عوام نے ہمیشہ عمران خان کی کال پر لبیک کہا اور اب اسلام آبا د کو بند کرنے کی کال پر بھی کارکنان اپنے آپ کو تیار رکھیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسے نے تمام سابقہ جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ، تحریک انصاف پانامہ کے چوروں پر دباؤ بڑھاتی رہے گی ، رائے ونڈ جلسے نے (ن) لیگ کے موٹو گینگ رانا ثناء اللہ ، طلال چوہدری ، عابد شیر علی ، زعیم قادری ،دانیال عزیز کی رات کی نیندیں اڑا دی ہے اور درباری جھوٹ بول کر قوم کی گمراہ نہیں کر سکتے ،پانامہ چوروں کی حقیقت قوم کے سامنے آ چکی ہے ، اعجاز احمدچوہدری نے کہا کہ پانامہ چوروں کا ساتھ دینے والی جماعتیں قوم کی مجرم ہے انہیں بھی ڈر ہے کہ احتساب ہوا تو ہم سب جیل میں بند ہو جائیں گے ، چوروں کا ٹولہ ایک دوسرے کو بچانے میں لگا ہوا ہے کڑا احتساب اشد ضروری ہے اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔رہنماؤں نے بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، مودی حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہو چکی ہے ،امن کا سب سے بڑ ا دشمن مودی ہے جو خطے میں امن نہیں چاہتا پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے گی ۔