انتطامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے،28ہزار سے زائد مقامات پر لاروے کی تصدیق
لا ہور (جاوید اقبا ل )صو با ئی دا ر الحکومت کوڈ ینکی سے پا ک کر نے کے دعوئے دھرے ر ہ گئے ۔ شہر میں اس قدر ڈ ینگی کا لا روا موجود ہے کہ شہر ڈ ینگی کا فارم ہاؤس بند کر سامنے آ گیا ہے ۔ وزیر اعلی ٰ پنجا ب کو پیش کی گئی ر پو رٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ شہر کے مختلف مقاما ت پر ڈینگی کی28 ہزار 276 نرسریوں کی تصد یق کی گئی ہے ۔۔ قابل افسوس بات یہ ہے کہ ان 28 ہزار 276 مقامات میں 26 ہزار 813 گھر شامل ہیں جبکہ آؤٹ ڈور مقامات کی تعداد صرف 1461 ہے۔محکمہ ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن سے 2324 مقامات، عزیز بھٹی ٹاؤن سے 1918، داتا گنج بخش ٹاؤن سے 2305، گلبرگ ٹاؤن سے 2546، نشتر ٹاؤن سے 3390، سمن آباد ٹاؤن سے 2022، شالیمار ٹاؤن سے 2940، واہگہ ٹاؤن سے 1764، راوی ٹاؤن سے 1641 اور کینٹ کی حدود سے 6334 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔ضلعی اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں ستمبرمیں دس دن پولیو مہم میں مصروف رہیں جس کی وجہ سے ٹیموں نے صرف 20 دن ڈینگی سرویلنس کی۔ محکمہ ہیلتھ کو ستمبر کے 20 دنوں میں ملنے والے ڈینگی لاروے کی تعداد اگست کے پورے مہینے سے کہیں زیادہ ہے۔دریں اثناء