ڈی سی او نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ، شادمان قصرِ بتول اور ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سے بر آمد ہو نے والے جلوسوں کے روٹ کادورہ کیا ۔انہوں نے جلوسو ں کے روٹ پر کیے گئے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اورجلوسوں کے روٹ پر تجاوزات، پیچ ورک، سٹریٹ لا ئٹس، درختوں کی کٹائی، صفائی ستھرائی، بجلی کی لٹکتی تاروں کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیورٹی کے پوائنٹس کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹ پر سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔