روزانہ ورزش کر کے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،طبی ماہرین

روزانہ ورزش کر کے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،طبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے طبی ماہرین حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو،حکیم احمد حسن نوری،حکیم محمداسماعیل،حکیم امجد وحیدبھٹی،حکیم حامد محمود ،حکیم طاہر خاں اورڈاکٹر سکندر حیات زاہدنے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں لوگوں کا آرام طلب لائف سٹائل دل کی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے لہذا دل کے دورے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ طرز زندگی اور اپنے رہن سہن کا انداز تبدیل کی جائے مرغن کھانوں کے بجائے پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنایا جائے اور ہر شخص روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش کی عادت اپنائے۔ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ امراض قلب میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ عشویش ناک ہے کیونکہ گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں ایک کروڑ 73لاکھ افراد امراض قلب کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے اور اگر یہی صورت حال برقراررہی تو اگلے 15سال کے دوران دل کی بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ اڑھائی کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ محتاط طرز زندگی اپنا کر ہم امراض قلب سے بچ سکتے ہیں