آغاز ذوالفقار کی قیادت میں تاجر وفد کی صدر لاہور چیمبر کے ساتھ ملاقات

آغاز ذوالفقار کی قیادت میں تاجر وفد کی صدر لاہور چیمبر کے ساتھ ملاقات

  

لاہور (پ ر) انجمن تاجران برانڈرنتھ روڈ کے صدر آغا ذوالفقار کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نو منتخب صدر عبدالباسط سے ملاقات کی اور انکو جیت پر مبارکباد دی ہے اس موقع پر آغا ذوالفقار نے کہا کہ پیاف فاؤنڈر الائنس نے ہمیشہ تاجروں اور کاروباری طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں ، تاجروں اور کاروباری حضرات نے نو منتخب صدر عبدالباسط کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اب امید کرتے ہیں کہ وہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے بہترین اقدامات کرینگے،تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرانے کے لیے اعلی حکومتی شخصیات، وزراء اور بیوروکریٹس سے رابطہ کر کے لاہور چیمبر کے کردار کو مزید فعال اور بامعنی بنائیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -