سلمان خان کو اگر بہت محبت ہے تو پاکستان چلے جائیں، شیو سینا
نئی دہلی (آن لائن) ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سبق سکھانے کی ضرورت ہے اگر سلمان خان کو پاکستانیوں سے اتنی ہی محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو سخت سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔ سلمان خان کے دل میں پاکستانیوں کے لئے اتنی ہی محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں واضح رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں کو ہندو تنظیموں کی طرف سے دھمکی اور بھارت داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ۔