فلم ’جانان‘کی کامیابی ،مشی خان کیلئے اداکاری کی نئی راہیں کھل گئیں

فلم ’جانان‘کی کامیابی ،مشی خان کیلئے اداکاری کی نئی راہیں کھل گئیں
 فلم ’جانان‘کی کامیابی ،مشی خان کیلئے اداکاری کی نئی راہیں کھل گئیں

  

لاہور (این این آئی) فلم جانان کی کامیابی پر اداکارہ مشی خان کیلئے اداکاری کی نئی راہیں کھل گئیں، انہیں طویل عرصے بعد ٹی وی ڈراموں میں کام کی پیشکش ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ انہیں سرکاری ٹی وی کے ایک ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جسکے منصف سورج بابا ہیں، وہ دس محرم الحرام کے بعد سیریل کی ریکارڈنگ شروع کر دیں گی، مشی خان کا کہنا ہے کہ فلم جانان میں میری اداکاری کو بہت سراہا جارہاہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ مجھے کراچی اور لاہور کے ڈرامہ پروڈیوسرز اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

، میری کوشش ہوگی کہ ٹی وی پروگرام کی میزبانی کیساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھاؤں۔

مزید :

کلچر -