سائنس فکشن فلم ’’دی اسپیس بِٹوین اَس‘‘کا ٹریلر جاری

سائنس فکشن فلم ’’دی اسپیس بِٹوین اَس‘‘کا ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس( آن لائن )مریخ پر پیدا ہونیوالے پہلے انسان کی زمین پر آمدہوگئی، سنسنی خیز واقعات سے بھرپور نئی ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’دی اسپیس بِٹوین اَس‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکار پیٹر چیلسم کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے ،جس کا جنم مریخ پر ہوتا ہے، تاہم خلاء باز ماں باپ کے مریخ پر قیام کی وجہ سے وہ زمین پر کبھی نہیں دیکھ پاتا۔
کہانی کا رْخ اس وقت نیا موڑ لیتا ہے، جب مریخ سے انٹر نیٹ کی سہولت استعمال کرتے ہوئے اس نوجوان کی دوستی ایک اسکول اسٹوڈنٹ سے ہو جاتی ہے، جس کے بعد یہ لڑکازمین پر جانے کی ٹھان لیتا ہے اور پھررونما ہونیوالے حیرت انگیز واقعات اس کی زندگی بدل کر رکھ دیتے ہیں۔رچرڈ بارٹن لیوس کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں گیری اولڈ مین، ایسا بٹر فیلڈ، کارلا گوگینو، برٹ رابرٹ سن اورسارہ مینیک شامل ہیں۔سنسنی خیز واقعات سے بھرپور اس سائنس فکشن رومینٹک فلم کو رواں سال16دسمبر میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

مزید :

کلچر -