غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جس کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکتی ،آشا چوہدری

غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جس کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکتی ،آشا چوہدری
غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جس کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکتی ،آشا چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وپرفارمرآشا چوہدری نے کہا ہے کہ میرا فلسفہ ہے کہ محبتیں لیں اور تقسیم کرتے جائیں جس سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہو گا ، میرے پاس کوکنگ کے لئے وقت نہیں ہوتا البتہ کبھی کبھی کیک اور پیزا بنا لیتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے ۔ مجھے غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جس کا میں اظہار کیے بغیر رہ نہیں سکتی ۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت مشکل وقت میں بھی میں نے انتہائی جرات کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے ۔

مزید :

کلچر -