انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کو بچوں سے ملنے کی مشروط اجازت دیدی

انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کو بچوں سے ملنے کی مشروط اجازت دیدی
 انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کو بچوں سے ملنے کی مشروط اجازت دیدی

  

لاس اینجلس (این این آئی) انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کواپنے بچوں سے ملنے کی مشروط اجازت دیدی ہے، بچوں سے ملاقات کیلئے بریڈ پٹ کومنشیات اور شراب کے استعمال کا ٹیسٹ کرواناہوں گے۔ حال ہی میں علیحدگی اختیارکرنیوالی اسٹار جوڑی بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان عارضی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بریڈ پٹ اپنے بچوں سے ملنے کیلئے شراب نوشی اور منشیات کے استعمال سے متعلق ایک ٹیسٹ کروائیں گے ٹیسٹ مثبت ا?نے کی صورت میں وہ بچوں سے نہیں مل سکیں گے۔یہ عارضی معاہدہ 20اکتوبر تک کیلئے قابل عمل ہوگا۔ اب تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ بچے کس کی تحویل میں رہیں گے۔

انجلینا کاالزام ہے کہ بریڈ پٹ اچھے والد نہیں اس لئے وہ بچوں کی حوالگی کیلئے قانونی راہ اپنائینگی۔ اسٹار جوڑی کے 6 بچے ہیں جن میں 3 ان کے اپنے جبکہ 3 گود لئے ہوئے ہیں۔ 41سالہ انجلینا جولی نے52 سالہ بریڈ پٹ سے طلاق کیلئے 20 ستمبر کو درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیاگیا تھاکہ بریڈ پٹ منشیات کے عادی اور غصے کے تیز ہیں۔

مزید :

کلچر -