ہمایوں سعیداورماہرہ خان کی ڈرامہ سیریل’’ بن روئے ‘‘رواں ہفتے آن ائیر ہوگی

ہمایوں سعیداورماہرہ خان کی ڈرامہ سیریل’’ بن روئے ‘‘رواں ہفتے آن ائیر ہوگی
 ہمایوں سعیداورماہرہ خان کی ڈرامہ سیریل’’ بن روئے ‘‘رواں ہفتے آن ائیر ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعیداورماہرہ خان کی نئی ڈرامہ سیریل’’ بن روئے ‘‘رواں ہفتے میں آن ائیر ہوگی۔ اس ڈرامے کی کہانی معروف لکھاری فرحت اشتیاق کے کثیر الاشاعت رومانوی ناول بن روئے آنسو سے ماخوذ ہے ‘اس ڈرامے کی ڈرامائی تشکیل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹرہائصم حسین اور شہزاد کاشمیری نے کی ہے جبکہ پیشکش معروف پروڈیوسر مومنہ دُرید کی ہے۔ انتہائی خوبصورتی سے عکس بند کئے گئے اس ڈرامے کے نمایاں ستاروں میں ہمایوں سعید‘ ماہرہ خان‘ جاوید شیخ‘ زیبا بختیار‘ارمینہ رانا خان ‘ عذرا منصور‘رشید خواجہ‘ جنید خان‘ سدرہ بتول‘ شیریں زاہد اور دیگر شامل ہیں۔
صبا ‘ثمن اور ارتضی ’’بن روئے ‘‘کی کہانی کے مرکزی کردار ہیں ۔ صبا بچپن ہی سے ارتضی کی محبت میں گرفتار ہے ‘جوان ہوتے ہوتے اس کی یہ محبت جنون میں بدل جاتی ہے۔
ارتضیٰ صبا کی خوشیوں کا مرکز ہے اور وہ اسے اپنی پوری کائنات تصور کرتی ہے۔ گزرتا ہوا وقت ارتضی کو بغرض کاروبار امریکہ لے جاتا ہے اور قسمت سے اس کی ملاقات ثمن سے ہوتی ہے ‘ مسلسل ملاقاتیں انہیں رفتہ رفتہ مائل بہ محبت کردیتی ہیں ۔کہانی مختلف اور خوبصورت زاویوں سے گزرتی ہے اور ثمن اپنے حقیقی والدین کی تلاش میں پاکستان آتی ہے ۔ یہاں اس کی ملاقات صبا سے ہوتی ہے اور دونوں کے درمیان بہترین دوستی ہوجاتی ہے‘ لیکن جیسے ہی صبا کو ارتضی اور ثمن کے درمیان پنپنے والی محبت کا پتہ چلتا ہے ‘اس کی دوستی کا جذبہ دشمنی‘ حسد اور نفرت میں بدل کر رہ جاتا ہے۔اس مقام پر کہانی ایک ایسا رُخ اختیار کرلے گی جوناظرین کو اپنے ساتھ ہنسانے اور رلانے پر مجبور کر دے گی۔

مزید :

کلچر -