عطاء الحق قاسمی کے چےئرمین بننے کے بعد پی ٹی وی کے نئے ڈراموں کے معیاربہتر ہورہاہے ‘ فرزانہ تھیم

عطاء الحق قاسمی کے چےئرمین بننے کے بعد پی ٹی وی کے نئے ڈراموں کے معیاربہتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ عطاء الحق قاسمی کے چےئرمین پی ٹی وی بننے کے بعد پی ٹی وی میں نمایاں تبدیلیاں نظر آرہی ہیں اور پی ٹی وی کے نئے ڈراموں کے معیاربھی بہتر ہورہاہے جو موجودہ مقابلے کے دو ر میں اچھی علامت ہے ۔ انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پہلے پی ٹی وی سے ڈرامے بننے کی رفتار کم ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو مجبوراًکراچی کا رخ کرنا پڑا مگر یہ امر باعث اطمینا ن ہے کہ چےئرمین پی ٹی وی عطا ء الحق قاسمی نے پروگراموں اور ڈراموں پر خصوصی توجہ دی ہے جس سے ایک مرتبہ پھر لوگ پی ٹی وی دیکھنے لگے ہیں ۔

مزید :

کلچر -