دنیا میں نام پیدا کرنا پاکستانی گلوکاروں کیلئے اعزاز کی بات ہے، سائرہ نسیم

دنیا میں نام پیدا کرنا پاکستانی گلوکاروں کیلئے اعزاز کی بات ہے، سائرہ نسیم

  

لاہور ( این این آئی) نامور پاکستانی گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ معیاری موسیقی کے ذریعے دنیا میں نام ومقام پیدا کرنا پاکستانی گلوکاروں کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ گلوکاری کے میدان میں پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت ملی ہے دنیا کے کسی اور ملک کو یہ نصیب نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام گلوکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے موسیقی مرتب کریں تاکہ ہمارا یہ اعزاز بر قرار رہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی تقریب میں پرستار کسی نغمے کی بار بار فرمائش کریں تو مجھے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے اور اس سے مزید جوش وجذبہ پیدا ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -