مختلف علاقوں سے 3نعشیں برآمد

مختلف علاقوں سے 3نعشیں برآمد

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیں ۔پولیس کے مطابق بھاٹی گیٹ میں مقامی افراد کو سڑک کنارے 70سالہ جبکہ مزنگ سے 22سالہ نوجوان کی لاشیں ملیں ۔سبزی منڈی کے سے 60سالہ شخص کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ان کی موت کے حوالے سے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -