شاہدرہ ، سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، لا ش ور ثا کے سپرد

شاہدرہ ، سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، لا ش ور ثا کے سپرد

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شاہدرہ میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا ۔ پو لیس نے لا ش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے وہ آبا ئی گا ؤں پا ک پتن لے گئے۔ واضح ر ہے کہ ایل پی جی دکان میں سلنڈر دھماکے میں مرنے والوں کی تعدادگیا ر ہ ہو گئی ہے جبکہ 6تاحال میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق 6 روز قبل شاہدرہ کے علاقے یوسف پارک میں ایل پی جی کی دکان میں فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا۔ جس سے بچوں اور خواتین سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے میوہسپتال، جنا ح اورسروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز 21سالہ حمیر زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ن کی با زی ہا ر گیا ۔

پو لیس نے لاش ضرروی کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ واضح ر ہے کہ دوروز قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سات افراد دم توڑ گئے۔ دم توڑنے والوں میں دو سالہ سلمان، چھ سالہ آصفہ، بلال رفیق، تصور، سلیم، سعید اور نوجوان اعجاز شامل ہیں۔ اس سے قبل زاہد، وسیم اور زین دم توڑ گئے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ 6افرا د تاحال جنا ح اور میو ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

علاقائی -