حادثات کی روک تھام کے لئے سپیشل روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

حادثات کی روک تھام کے لئے سپیشل روڈ سیفٹی مہم کا آغاز
حادثات کی روک تھام کے لئے سپیشل روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فا ئیو سنٹر ل زون نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کے احکامات پر گاڑیوں کی پچھلی خراب لائٹس کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے سپیشل روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کیاہے، جس میں خصوصی طور پر ہیوی ٹرانسپورٹ گا ڑیوں کی خراب ٹیل لائٹ اور لائٹوں کے درست استعمال بریفنگ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدایات پر روڈ سیفٹی کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے اور گاڑیوں کی پچھلی خراب لائٹس کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے سپیشل بریفنگ و ایجوکیشن اور انفورسمنٹ مہم چلائی گئی ہے ۔ سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی بھی اس مو قع پر موجود تھے ۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے پٹرولنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ گاڑی کی پچھلی لائٹس کی اہمیت اور افادیت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے افسران زیادہ سے زیادہ روڈ یوزرز کو بریفنگ ایجوکیشن فراہم کریں۔ موٹروے پولیس بیٹ مراکہ نے اس مو قع پرروڈ یوزرز کے لیے آگاہی کیمپ بھی لگایا۔

مزید :

علاقائی -