دوسرا ون ڈے،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیاآج مدمقابل ہونگی

دوسرا ون ڈے،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیاآج مدمقابل ہونگی

  

جوہانسبرگ(اے پی پی) جنوبی افریقہ اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ پہلے ون ڈے میں شاندار فتح کے بعد پروٹیز کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر عزم ہیں تو دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہیں اور وہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے، ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 5 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 9 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -