آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی اگلے سال انگلینڈ میں ہوگی

آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی اگلے سال انگلینڈ میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا انعقاد اگلے سال انگلینڈ میں ہوگی جس کیلئے پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آخری مرتبہ مدمقابل ہوئی تھیں جس میں میزبان بھارت کو 6 وکٹوں سے کامیابی ملی تھی ٗدونوں ٹیمیں 2007 سے باقاعدہ دوطرفہ ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل رہی ہیں تاہم 2012 میں پاکستان ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا جس میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے تھے۔