فیصلہ کن برتری کیلئے شاہین آج کالی آندھی پر جھپٹیں گے

فیصلہ کن برتری کیلئے شاہین آج کالی آندھی پر جھپٹیں گے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) اتوار کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے میں 111 رنز سے شکست دی تھی۔ بابراعظم نے شاندار سنچری جبکہ محمدنواز اور احسن علی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ پہلے ون ڈے میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے بے تاب ہیں، دوسری جانب شکست خوردہ کالی آندھی کی ٹیم میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے تیار ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 5 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -