ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھپڑوں والی کبڈی کا دلچسپ مقابلہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھپڑوں والی کبڈی کا دلچسپ مقابلہ

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ (آن لائن)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھپڑوں والی کبڈی کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی برسات کردی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوں چار سو ڈیم میں طمانچے دار کبڈی میچ میں پاکپتن اور جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے شرکت کی ، کبڈی دیکھنے کیلئے شایقین کی بڑ ی تعداد گراونڈ میں موجود تھی جنہوں نے کبڈی دیکھ کر خوب لطف اٹھایامیچ کے دوران بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دئیے گئے کھلاڑی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش برساتے رہے ، دلچسپ مقابلے کے بعد جھنگ کی ٹیم نے پاکپتن کی ٹیم کو دو پوائٹس کے ساتھ ہرا دیا، جھنگ کے رشید قریشی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -