اسلام آباد فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

  

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے 19 رکنی اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، ہفتہ کے روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل فٹ بالر یاسر صابر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں گول کیپرز میں رانا سلمان، مبشر، بہادرپولوس، ڈیفنڈرز میں یاسر صابر(کپتان)،سید غازی، عمرسعید، فرحان کان، ذیشان علی اور ذاکر علی خان،، مڈفیلڈز: میں باقر، جواد انور، دنیال خان، توقیر ملک منیب غوری، فارڈز: عمر سعید، صمد خان، سلمان، رانا ساجد بلال اصغر اور احمد شامل ہیں ،ٹیم کے ہمراہ منیجر محمد زمان جبکہ حاجی عبدالستار اور جہانزیب کو ہیڈکوچ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے، شرافت بخاری نے بتایا کہ ٹیم کا اعلان اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، اسلام آباد کی منتخب ٹیم آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شروع کرے گی اور امید ہے کہ اسلام آباد کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی ٹیم کو گروپ بی میں پی آئی اے اور خیبرپختونخوا کے ساتھ رکھا گیا ہے اسلام آباد کی ٹیم اپنا پہلا میچ خیبرپختونخوا کے خلاف (آج)اتوارکو کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -