سعید آجمل کو بھارت کیساتھ کرکٹ کی یاد ستانے لگی

سعید آجمل کو بھارت کیساتھ کرکٹ کی یاد ستانے لگی

  

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے تعلقات کی اہمیت پر زورد یتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو کرکٹ کی بحالی کے ذریعے تناؤکم کرنا چاہئے۔مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات اچھی علامت نہیں ہے اور ایسی صورتحال پر قابو پانے اور حالات معمول پر لانے کیلئے دونوں ممالک کو کرکٹ تعلقات بحال کرنے چاہئیں۔ سعید اجمل کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کسی بھی ایونٹ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 2007ء کے بعد سے اب تک مکمل سیریز بھی نہیں کھیلی گئی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’’پاکستان کو تنہاء4 کرنے کی بھارتی سرکار کی نئی پالیسی اور بھارتی عوام کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ہم نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی کثیر الملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں نہ رکھے۔‘‘یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی کے تحت اگلا ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی ہے جس کا انعقاد تقریباً 7 ماہ بعد برطانیہ میں ہونا ہے اور اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 4 جون 2017ء4 کو طے ہے تاہم بھارتی بورڈ کی جانب سے شروع کئے جانے والے نئے ہتھکنڈوں کے باعث اب شائقین کرکٹ شائد آئی سی سی کے بھی کسی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو مدمقابل نہ دیکھ سکیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -