وہاب ریاض کوون ڈے میں وکٹوں کی سنچری سے4وکٹیں دور
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کوون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے مزید4وکٹیں درکارہیں ۔اگروہاب ریاض ویسٹ انڈیزکے خلاف میچوں میں اپنی سو وکٹیں مکمل کرتے ہیں تووہ سو یا سوسے زائدوکٹیں لینے والے پاکستان کے انیسویں باؤلربن جائیں گے۔انہوں نے2008ء سے2016ء تک73میچوں میں3385گیندوں پر3167رنزدے کر32.98کی اوسط سے96وکٹیں لیں۔اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک مرتبہ پانچ وکٹیں اور4مرتبہ 4وکٹیں لینے کااعزازحاصل کیا۔