کم اننگز میں 11سنچریاں:ڈی کوک نے ہاشم آملہ کا ملکی ریکارڈ توڑ دیا

کم اننگز میں 11سنچریاں:ڈی کوک نے ہاشم آملہ کا ملکی ریکارڈ توڑ دیا

  

سینچورین(اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار اوپننگ بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 11 ویں سنچری ہے، کوک انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے، کم اننگز میں 11 سنچریاں بنا کر دوسرے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا جبکہ ہدف کے تعاقب میں بڑی اننگز کھیلنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے، کوک نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 178 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ پروٹیز کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز گیری کرسٹن کو حاصل ہے جنہوں نے 188 رنز کی اننگز کھیل رکھی ہے۔ کم اننگز میں 11 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 64 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ کوک نے 65 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا، اس کے علاوہ ہدف کے تعاقب میں بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز شین واٹسن کے پاس ہے جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی، دھونی 183 رنز بنا کر دوسرے اور ویرات کوہلی 183 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -