ٹوبہ ٹیک سنگھ :ایک روزہ ٹیپ بال کرکٹ میچ گریس کلب نے جیت لیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(آن لائن)ٹوبہ ٹیک سنگھ سپورٹس سٹیڈیم میں سجا ایک روزہ ٹیپ بال کرکٹ میلہ ،گریس کلب ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم قرار پائی پہلے بھائی عبدالحبیب میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی ، ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا، فائنل میں پہنچنے والی گریس کلب اور ایک سو پچاس جگو والی کی ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا، گریس کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ چار اوورز میں اٹھہتر رنز کا ٹارگٹ دیا ، سکور کے تعاقب میں جگو والی کی ٹیم صرف چالیس رنز بنا سکی ، جیتبے والی ٹیم کو مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاالرحمان نے انعام میں موٹر سائیکل دی ،جبکہ رنر اپ ٹیم کو پندرہ ہزار روپے کیش انعام دیا گیا۔