ہیر،گھریلوں جھگڑے پر ظالم شخص نے فائرنگ کرکے بیوی کو ہلاک کردیا ، ملزم گرفتار

ہیر،گھریلوں جھگڑے پر ظالم شخص نے فائرنگ کرکے بیوی کو ہلاک کردیا ، ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)ہیئر میں گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے طیش میں آ کر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق ہیئر کے نواحی گاؤں کے رہائشی ملزم مظہر کی چند سال قبل 23سالہ ثنا سے شادی ہوئی تھی لیکن میاں بیوی کے مابین لڑائی جھگڑا معمول کی بات بن گیا تھا ۔گزشتہ روز ان کے مابین جھگڑا ہوا جس پرطیش میں آ کر مظہر نے فائرنگ کر کے ثنا کو قتل کر دیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -