عمران خان کا آئندہ پروگرام؟

عمران خان کا آئندہ پروگرام؟
عمران خان کا آئندہ پروگرام؟

  

السلام علیکم پیارے دوستوسنائیں کیسے ہیں اچھے ہی ہوں گے۔ دوستو! کیا بتلائیں آپ کو کہ کل شب بھر رہا چرچا کس کا اور اگر یہاں یہ کہا جائے کہ گزشتہ شب و روز رہا چرچا ہر سو سب کی زبانوں پر عمران خان کے رائیونڈ مارچ کا ۔ دوستو! بتلاتے چلیں کہ دن بھر ٹی وی چینلوں پر کپتان کے جلسے کے حوالے سے ہی خبریں نشر کی جاتی رہیں۔ اخبارات میں بھی بڑی بڑی شہہ سرخیوں کے ساتھ یہی خبریں شائع ہوئیں۔ دوستو! عمران خان تو رائے ونڈ میں دھرنا چاہ رہے تھے لیکن اللہ بھلا کرے معزز عدالت کا کہ عمران خان کو محض جلسے تک ہی محدود ہونا پڑا۔ خبریں تو یہ بھی تھیں کہ جناب خان کے دھرنے کے لئے چندہ جمع کیا گیا۔ ایم پی اے اور ایم این اے حضرات کو پیسہ جمع کروانے اور بندے جمع کرکے پنڈال میں لانے کا ٹاسک دیا گیاتھا۔ رائے ونڈ میں عمران خان نے جو مجمع لگایا، وہ ملک بھر سے بندے اکٹھے کر کے لگایا گیا۔ جی دوستو! بے شمار لوگ کہہ رہے ہیں کہ پیسے کے بل بوتے پر ملک بھر سے کرائے کے لوگ یا ایسے لوگ جنہیں کرنے کو کوئی کام نہ ہو، جمع کرنا کوئی مشکل کام نہیں ، تاہم بتلاتے چلیں کہ عمران خان کے دھرنے کے باعث ملک بھر میں مسافروں کو پریشانی رہی۔ عمران خان کے احتجاجی جلسے سے شیخ رشید،شاہ محمود قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تاہم عمران خان نے اپنے خطاب میں عوام کے سامنے اعلان کیا کہ محرم کے بعد میاں نواز شریف کی حکومت چلنے نہیں دیں گے اور اگر وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش نہ کیا تو پھر جلسہ نہیں ہوگا بلکہ اسلام آباد شہر بند کر دیں گے۔

عمران خان کے رائے ونڈ جلسے کے موقع پر وزیرا علیٰ پنجاب کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے دفاتر بند رکھے گئے تھے۔ بہر حال بہت سے دوست حیران ہیں کہ عمران خان نے ایک دفعہ پھر نواز شریف کو نئی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ بہرحال اب دیکھنا ہے کہ عمران خان آئندہ کیا حکمت عملی اختیار کرتے ہیں، حکومت کے خلاف؟ دیکھنا تو یہ بھی ہے کہ حکومت اپنے بچاؤ کے لئے آنے والے دنوں میں ایسے کیا اقدامات کرتی ہے کہ سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے، بہرحال دوستو! اجازت، ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

مزید :

کالم -