عدالت نے سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
کراچی (مانیٹرنگ ٖڈیسک) کراچی کی عدالت نے سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔جیو نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں سرفراز مرچنٹ کے خلاف دو مقامات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے آیندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز مرچنٹ کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے جن میں فراڈ ،دھوکا دہی ، چیک باؤنس کے الزامات ہیں۔