محکمہ داخلہ سندھ نے علماء کی اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد کر دی

محکمہ داخلہ سندھ نے علماء کی اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈٖیسک ) محکمہ داخلہ سندھ نے علماء کی اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں بڑھتے ہوئے لسانی اور مذہبی خلاء پر قابو پانے کیلئے علماء کے اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ 291علماء کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 291 علماء کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے پر پابندی عائد کی دی گئی ہے تاہم انہیں کسی بھی دوسرے ضلع میں جانے سے پہلے محکمہ داخلہ کو آگاہ کرنا ہوگا ۔

مزید :

صفحہ اول -