پاک بھارت کشیدگی ، پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس کل ہوگا

پاک بھارت کشیدگی ، پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این ) وزیراعظم نواز شریف کے زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس (کل)پیر کو ہوگا ۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کو ایل او سی پر ہونے والی بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا جبکہ مسلح افواج کی جوابی کارروائی پر بریفنگ دی جائے گی اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنی آرا کا اظہار کریں گے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کشمیری عوام کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت کا بھی اعادہ کیا جائے گا جبکہ قومی سیکیورٹی کے ناقابل شکست ہونے کے قومی عزم کا اظہار کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -