بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(آن لائن) بھارت نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھمب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں چھمب سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ صبح چار سے آٹھ بجے تک جاری رہا ، پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا موثر انداز میں جواب دیا گیا اور بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مزید :

صفحہ اول -