اْڑی حملہ بھارت کے گلے پڑگیا ،13دن بعد بریگیڈر کمانڈر فارغ تحقیقات کا حکم

اْڑی حملہ بھارت کے گلے پڑگیا ،13دن بعد بریگیڈر کمانڈر فارغ تحقیقات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے این این) اڑی واقعہ خود بھارت کے گلے پڑگیا، بھارت نے اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگایا واقعے کے 13دن بعد اپنے ہی بریگیڈ کمانڈر سوما شنکر کو چلتا کردیااوراوڑی واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا۔فلک کا تھوکا حلق میں ہی آگرتا ہے،کچھ ایسا ہی آج کل بھارت کے ساتھ ہورہا ہے،بنا تحقیقات اور ثبوت کے اوڑی واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے والے بھارت کی اپنی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں ۔بھارت نے اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے پاکستان کے خلاف سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا شروع کیا ،جو آہستہ آہستہ اس کے گلے کا پھندا بن گیا ہے ۔پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والی مودی سرکار کو اوڑی حملے کے 13دن بعد ہوش آہی گیا اور اوڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو ہٹا کر کرنل یشپال کو اوڑی سیکٹر کا بریگیڈ کمانڈر لگا دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اوڑی سیکٹر کے بریگیڈیئر اوما شنکر کو اڑی واقعے کی انکوائری مکمل ہونے تک عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔18 ستمبر سے پاکستان کے خلاف شور مچانے والی بھارت سرکار نے آخرکار تیرہ دن بعد واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ 18ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے اوڑی سیکٹر پر حملے میں 19بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔
اوڑی حملہ

مزید :

صفحہ اول -