عمران خان کا شو اچھا تھا ،جگہ اور وقت غلط تھا ،بلاول بھٹو زرداری
لاہور (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا شو اچھا تھا لیکن جگہ اور وقت کا غلط تھا اپوزیشن کو بحرانی کیفیت میں ہمیشہ ملک کو ترجیح دینی چاہئے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ہمیشہ ملک کو پہلے رکھنا چاہئے عمران خان نے شو تو اچھا کیا لیکن جگہ اور وقت کا تعین غلط تھا بحران کی کیفیت میں ہمیشہ ملک کو پہلے ترجیح دینی چاہئے ۔