پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے ریٹ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے ریٹ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پٹرولیم مصنوعات پر سیل ٹیکس کے ریٹس میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل پر بھی سیل ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کے ساتھ 36.5فیصد کردی ہے جو کہ یکم اکتوبر2010ء سے نافذ العمل ہوگا اس سے پہلے ڈیزل پر سیل ٹیکس کی شرح 35.5فیصد تھی تاہم ایچ او بی سی میں سیل ٹیکس کی شرح 21.5فیصد سے کم کرکے 20فیصد کردی موٹر سپرٹ ، کارویسن اور لائٹ ڈیزل میں سیل ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو کہ بالترتیب بیس فیصد ، پانچ فیصد اور بارہ فیصد ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -