کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ اس کا حل نکالا جائے :زرداری

کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ اس کا حل نکالا ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے،اب وقت آگیا ہے کہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔92نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ بہت اہم ہے، اقوام متحدہ کو کشمیرکا مسئلہ حل کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔اقوام متحدہ1947میں برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا مکمل کرے۔ کشمیر کا مسئلہ خطے میں امن و استحکام کے لئے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔جنگ کی باتیں ختم کی جائیں، نیو کلئیر پڑوسیوں کے درمیان جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔مذاکرات سے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلے کا حل کیا جائے۔ 2ممالک کی کشیدگی دوسرے مما لک میں پھیل گئی تو تعلقات خراب ہو جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -