کسی بھی جارحیت کیخلاف قوم متحد ہے ، ایسی جمہوریت پر لعنت بھیجتا ہوں جس کا مطلب چوری اور ڈاکہ ہو :پرویز خٹک

کسی بھی جارحیت کیخلاف قوم متحد ہے ، ایسی جمہوریت پر لعنت بھیجتا ہوں جس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہو ریت نہیں بادشاہت ہے اگر جمہو ریت کا مطلب چوری اور ڈاکہ ہے تو میں ایسی جمہو ریت پر لعنت بجھتا ہوں ایسی جمہو ریت سے ڈکٹیٹرشپ ہی بہتر ہے ‘قوم نوازشر یف سے پانامہ لیکس کا حساب مانگ رہی ہے مگروہ 6ماہ سے چھپ رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ’’چور کی داڑھی میں تنکا ‘‘،حکمران ملک سے اربوں نہیں کھربوں روپے لوٹ کربیرون ملک لے جا چکے ہیں قوم کو حق ہے ان سے حساب مانگے ‘ہم کر پٹ حکمرانوں کے خلاف بولتے رہیں گے ‘نوازشر یف کا دامن صاف ہوتا تو کب کے ہمارے سوالوں کا جواب دے چکے ہیں ‘عمران خان نے ملک دشمنوں کو للکار اہے اور ملکی سالمیت کیلئے ہم سب متحدہے۔ ہفتے کے روز واہگہ باڈر پر پر چم کشائی کی تقریب میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ہماری فوج جب بھی دشمن کے خلاف لڑتی ہے تو شہادت کے جذبے سے لڑتی ہے اس لیے دشمن ہمیں بڑ ھکیں مار کر خوفزدہ نہیں کر سکتا پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا اور عمران خان نے بھی ملک دشمنوں کو واضح پیغام دیدیا ہے افواج پاکستان کے پاس جو جذبہ ہے یہ کسی او رکے پا س نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب چوری نہیں ہوتا بلکہ جمہو ریت میں حکمران عوام کو جوابدہ ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ اگر جمہوریت کا نام چوری اور ڈاکہ ہے تو میں ایسی جمہو ریت پر لعنت بجھتا ہوں اور ہم جلسے بھی کر یں گے اور جہاں ملک اورقو م کی بات ہوگی تحر یک انصاف وہاں ڈٹ کرکھڑی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران سمیت پوری قوم نوازشر یف سے پانامہ لیکس کا حساب مانگ رہی ہے مگر وہ قوم کو حساب دینے کیلئے تیار نہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ، کیونکہ اگر نوازشر یف کا دامن صاف ہوتا تو کب کا جواب دے چکے ہوتے اگر حکمرانوں کی دولت ہی ملک سے باہر ہوگی تو پھر ملک میں سر مایہ کاری کون کر یگا۔

مزید :

صفحہ اول -