افغان ائیرفورس کی کاروائی اپنے ہی 5افسر ہلاک کر دیئے

افغان ائیرفورس کی کاروائی اپنے ہی 5افسر ہلاک کر دیئے

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمسایہ ملک کی ائیر فورس کی ایسی غلطی کہ سن کر آپ ان کی ’مہارت‘ پر سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے،افغانستان کی ائیر فورس نے اپنی آرمی پر بمباری کرکے پانچ افسروں کو اگلے جہان پہنچا دیا۔سی این این کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیرفورس کے آفیسرز نے غلط سمت میں بمباری کردی جس کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسر جاں بحق ہوگئے ہیں،یہ واقعہ افغانستان کے مغربی صوبے کے ضلع فرح میں پیش آیا،وزارت دفاع واقعے کی تحقیقات میں مصروف عمل ہے۔افغانستان کے مغربی صوبے میں تشدد کی کارروائیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،اگست کے مہینے میں اسی علاقے میں امریکہ،برطانیہ اور جرمنی کے سیاح راکٹ حملے میں مارے گئے تھے،اس حملے میں ایک ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -